چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

آفتاب سلطان فائل فوٹو آفتاب سلطان

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا،  وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد ان کا استعفی وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔

آفتاب سلطان نے 25 جولائی 2022ء کو بطور چیئرمین نیب عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے۔ علاوہ ازیں نئے نیب قانون کے مطابق کون سا کیس کہاں ارسال کرنا ہے، آفتاب سلطان نے مختلف بیوروز میں نئے قانون کے مطابق ڈیوٹیز لگا رکھی تھیں۔

علاوہ ازیں نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نیب ترامیم کے بعد عدالت میں زیر سماعت تمام نیب کیسز لارجر بینچ سنے گا۔

install suchtv android app on google app store